(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ایک اہم اجلاس میں صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے نمبر والی گاڑیوں کو مشکوک نظر سے دیکھا جاتا ہے، صوبائی وزرا اور اجلاس کے شرکا نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ روڈ یوزر سرچارج صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے لیا جائے گا، روڈ یوزر چارج بل 2024 کی جلد خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، روڈ یوزر سرچارج صوبے کے ان رہائشیوں سے لیا جائے گا جن کے پاس دیگر صوبوں اور وفاق کی رجسٹرڈ گاڑیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجرا پہلے ہی کر چکی ہے، ، کمرشل اور رہائشی پراپرٹی ٹیکس میں بھی اصلاحات کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے بتایا کہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں،بادل بھی برسیں گے،سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی