(رانا فاران یامین) لاہور پولیس نے باپ بیٹوں پر مشتمل تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق بادامی باغ چوکی جوزف کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹوں پر مشتمل تین رکنی متحرک ڈکیت موٹر سائیکل سنیچر بین الاضلاعی گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان لاہور اور قصور سمیت دیگر اضلاع میں وارداتیں کرتے رہے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول 2 واردات کے دوران چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو فارغ کردیا
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نےانچارج چوکی جوزف کالونی اور ٹیم کو شاباش دی۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ وارداتیں کرنے والے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
گرفتار ملزمان میں سجاد ، نعمان سجاد اور ذیشان سجاد شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔