پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو فارغ کردیا

May 11, 2024 | 11:17:AM

(ملک محمد اشرف)حکومت پنجاب نے 29 لا افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گلزار احمد خان، ملک سرود احمد سمیت 5 لا افسران کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض سمیت 24 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے نوٹی فکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کر دی۔دیگر فارغ کیے افسران میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد پرویز اقبال چیمہ ، محمد نواز شاہ اور محمد عارف راجہ ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد محمود ، چودھری محمد اکرم خاکسار ، سید علی ریاض کرمانی، اسد عباس ،عامر عمر خان ، حفیظ الرحمان، مرزا محمد کامران بیگ، محمد آصف بٹ، عمر رشید،خرم شہزاد چغتائی ، محمد نعمان سرور،ملک عبدالرزاق ، نوید احمد سجاد راجہ ، افتخار ابراہیم طاہر، سید واجد حسین رضوی شامل ہیں ۔

ضرور پڑھیں:ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مشتاق احمد، صاحبزادہ محمد سلیم ،حافظہ مہناز ندیم عباسی ، سجاد اقبال، تحریم اقبال بٹ ، شیبا قیصر ، عظمت علی خانزادہ اور عرفان عارف شیخ بھی عہدے سے فارغ کئے گئے لاء افسران میں شامل ہیں ۔

مزیدخبریں