چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آئرلینڈ پہنچ گئے

May 11, 2024 | 11:43:AM
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی 14 مئی کو پاکستان واپسی ہوگی۔ وہ آئرش کرکٹ بورڈ کے حکام اور آئرش حکومت کے عہدیداران سے ملیں گے۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  منشیات مافیا کی جگہ جیل ، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: محسن نقوی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آئرلینڈ نے مہمان پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔