(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے گلستان کے قریب پوست کے خاتمے کیلئے آپریشن کے دوران اے این ایف اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے،سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کو کیفر کردار پہنچایا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں،حملہ آوروں کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے،تمام تر ہمدردیاں زخمی اہلکاروں کے ساتھ ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوست اور دیگر منشیات کے خاتمے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا،منشیات مافیا کی جگہ جیل ہے، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،نئی نسل کو منشیات کے عفریت سے محفوظ رکھنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔