(ویب ڈیسک)کویت کے امیر شیخ مشال الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل کردیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے جمعہ کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔امیر نے کچھ آئینی آرٹیکلز بھی چار سال سے کم مدت کے لیے معطل کر دیے ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل اور آئین کے چند آرٹیکلز کے معطل کیے جانے کا بنیادی مقصد ملک میں جمہوری عمل کے ارتقا کا جائزہ لینا ہے۔
امیر کویت نے خطاب میں واضح کیا کہ کچھ مدت سے ملک پریشان کن حالات سے دوچار رہا ہے، قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سخت ترین فیصلوں میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اختیارات امیر اور ملکی کابینہ سنبھالیں گے۔
ضرورپڑھیں:پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس، آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا
امیر کویت دعویٰ کیا کہ کچھ نمائندے اختیارات میں مداخلت کرکے اختیارت سے تجاوز کررہے تھے، انہوں نے سرکاری رقم کے ناجائز استعمال میں ملوث افراد کو سزا دینے کا بھی اعلان کیا۔