(علی رامے)ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت آئندہ سال کے 70 ارب روپے کا قرض اور گرانٹ دے گا ۔
اے ڈی بی نے پنجاب حکومت کو قرض دینے کی خواہش ظاہر کردی ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کو ایجوکیشن ،صحت اور ہیومن کیپٹل ڈویلپمنٹ پر قرض دے گا ,اے ڈی بی نے 2025 کے منصوبوں پر تجاویز حکومت کو پیش کردیں.
70 ارب روپے کا قرض ایجوکیشن، صحت اور سوشل ویلفیئر کی مد میں دئیے جائیں گے ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک قرض کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کو 80 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی دے گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ محکموں سے پلان طلب کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چینی اور روٹی کی سرکاری قیمت مقرر ، نوٹیفکیشن جاری