بچے کی میت ڈیلیور نہ کرنے کا معاملہ،پی آئی اے حکام کی نااہلی کیخلاف ورثاء کا دوسرے روز بھی احتجاج

May 11, 2024 | 12:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی آئی اے حکام کی نااہلی،چھ سالہ بچے کی میت لواحقین کو ڈیلیور کرنے کے بجائے واپس لے آئے۔ورثاء سراپا احتجاج ،پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

پی آئی اے  نےچھ سالہ بچے کی میت سکردو ڈیلیور نہ کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا ،سکردو ائیر پورٹ پر لواحقین اور عوام کا دوسرے روز بھی  شدید احتجاج  جاری ہے۔اسلام آباد سے سکردو جانیوالی پی آئی اے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ۔

تواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ میت کو فوری طورپر سکردو پہنچانے کا بندوبست کیا جائے ،ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اے ایس ایف کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔