پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

May 11, 2024 | 12:53:PM
پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ،شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق آپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیئے۔

 نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔