(24نیوز) علی امین گنڈ ا پور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ایک بار پھر سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوقات میں رہو ورنہ فیول ہو گا نہ گاڑی اور نہ ہی گورنر ہاؤس۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کے درمیان لفظی گولہ باری طویل ہو گئی ہے ، علی امین گنڈ ا پور نے فیصل کریم کنڈی کو ایک بار پھر سے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی اوقات میں رہو تمہارے پاس آئینی عہدہ ہے جو صرف ایک لیٹر کی مار ، ورنہ تمہاری گاڑی میں فیول ہو گا نہ ہی گاڑی اور نہ ہی گورنر ہاؤس ، فیصل کریم کنڈی کی جانب سے گورنر ہاؤس پر قبضے کا چیلنج دیئے جانے پر ڈی آئی خان میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اوقات میں رہیں آپ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، آپ کے پاس آئینی عہدہ جو صرف ایک لیٹر پر ٹکا ہے ۔
علی امین گنڈا پور نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جس لیٹرپر تم گورنر تعینات ہوئے اسی لیٹر سے تم ڈی نوٹیفائی بھی ہو سکتے ہو میں کھڑ اہو گیا تو میں کہوں کہ اسے ہٹاؤ یہاں سے اس لیے کام سے کام رکھو، واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا ٹاٹاکرو، عزت سے کام کرو،ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہوگاڑی بھی نہ اور گورنرہاؤس بھی نہ ہو، کیونکہ تمہاری گاڑی میں تیل میرے پیسے سے ہی ڈلتا ہے اور گورنر ہاؤس بھی تمہاری ملکیت نہیں ، ایسا نہ ہو کہ میں گورنر ہاؤس کو ورثہ قرار دے کر عجائب گھر بنا دوں اور پھر اسے عوام کیلئے کھول کر آپ کو نیچے اینکسی میں شفٹ کر دوں ۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لئے پیش ہو رہا ہوں، کسی قسم کا استثنیٰ نہیں لے رہا، ہمارا مینڈیٹ کسی جماعت کو نہیں دیا جا سکتا،وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ دیوانی مقدمات دس، دس سال تک چلتے رہتے ہیں، انصاف کی فراہمی میں اتنا طویل عرصہ نہیں لگنا چاہیے۔
آپ بدمعاشی کریں گے تو پھر میں بھی بڑا بدمعاش ہوں:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے لوگوں سے نمٹنا آتا ہے، مجھے گورنر رہنے دو، آپ بدمعاشی کریں گے تو پھر میں بھی بڑا بدمعاش ہوں،انہوں نے کہا کہ بدمعاشی سے وفاق سے پیسے نہیں ملتے، آئینی عہدوں پر ہوں، گورنر ہاؤس کی حفاظت میرا فرض ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں کبھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، گورنر راج لگا کر وزیراعلیٰ کو سیاسی یتیم نہیں بناؤں گا، میں اپنے صوبے کی جنگ وفاق میں لڑوں گا،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو کہا کہ آئیں ایک فورم پر مل کر صوبے کے حقوق کیلئے لڑتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’جیسا منہ ہوگا ویسا تھپڑ ماریں گے‘‘فیصل کریم کنڈی نےعلی امین گنڈاپور کو چیلنج کردیا