طلباء کو  آسان اقساط پر بائیکس کی فراہمی،مریم نواز نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

May 11, 2024 | 15:35:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک اور وعدہ پوراکردیا،  وزیر اعلیٰ آفس میں چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبا کوبلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک اور وعدہ پوراکردیا،  وزیر اعلیٰ آفس میں چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبا ءکوبلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بلا سود اور آسان اقساط پر ای بائیک اور پٹرول بائیک کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں  پر بٹن دباکر طلباء وطالبات کے لئے4مختلف کیٹیگریز کی ای بیلٹنگ کی.  چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلباء کوبلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کے موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے .

اس موقع پر  بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر تمام اداروں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے محنت کی، وزیراعلیٰ  خواتین کی ایمپاور منٹ کے نہایت احسن اقدامات کررہی ہیں اُن  کی ہدایت پر ورکنگ ویمن اور سپیشل افراد کے لئے شاندار سکیمیں لارہے ہیں. 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلرز اور کالج پرنسپلز کا روڈ شوز کے انعقاد کے لئے تعاون کرنے پر شکریہ اد ا کرتے ہیں - بلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس انفراسٹرکچر کی تبدیلی نہیں بلکہ کلچر کی تبدیلی ہے, انشا ء اللہ جلد دوسرے فیز کا آغاز کریں گے، دوسرے فیز میں ای بائیکس کی تعداد زیادہ رکھیں گے-

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بھی طلباء کو بلا سود آسان اقساط پر بائیکس دینے کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی. اُن کا کہنا تھا کہ  طلباء و طالبات کو شفاف ای بیلٹنگ کے ذریعے ایک ہزار ای الیکٹرک بائیک اور 19000 پٹرول بائیکس دی جارہی ہیں - الیکٹرک بائیکس لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور بہاولپور کے طلبا و طالبات کو دی جائیں گی-تمام اضلاع کے طلبہ نے چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت بلاسود اور آسان شرائط پر بائیک کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں -

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
اُنہوں نے بتایا کہ بلاسود اور آسان اقساط پر بائیک کے حصول کے لئے طالبات نے بڑی تعداد میں مثبت رسپانس دیا -والدین طلبا و طالبات کی آگاہی کے لئے مختلف یونیورسٹیز،کالجز اور آئن لائن روڈ شو کرائے گئے-چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت بلاسود اور آسان شرائط پر بائیک کے حصول کیلئے ایک لاکھ 90ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی -72 ہزار 640طلبہ نے آن لائن درخواستیں جمع کرائی-

چیئرمین پی آئی ٹی بی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری ایکسائز، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز،متعلقہ حکام اور طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔