سیاسی ماحول میں بہتری کیلئے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں:فواد چوہدری

فواد چوھدری نے 9مئی کے 2اہم مقدمات میں اپنابیان جمع کروادیا،ابتدائی جوابات غیر تسلی بخش قرار

May 11, 2024 | 15:37:PM

(عرفان ملک)فواد چوھدری نے 9مئی کے 2اہم مقدمات میں اپنابیان جمع کروادیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیاسی ماحول میں بہتری کیلئے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سابق پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے مقدمہ نمبر 336/23وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کیس کا جواب جمع کرایاگیا،مقدمہ نمبر 337/23 ن لیگ سیکریٹریٹ پر حملہ کیس پر بھی موقف جمع کروایا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات میں فواد چوھدری نےالزامات کی تردید کی ،فواد چوھدری نے جواب میں کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن دفتر پر حملے سے تعلق ہے نہ کسی کو اُکسایا ،مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ پر حملے میں ملوث نہیں ہوں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات میں 49 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان کے بیانات ،شواہد پر فواد چوہدری کو شامل تفتیش کیا،فواد چوہدری کے ابتدائی جوابات غیر تسلی بخش قرار دئیے گئے ہیں۔مزید تفصیلی جوابات مطلوب ہیں ، فواد چوہدری  کو آگاہ کردیا ، فواد چوہدری کو دیگر مقدمات میں بھی جلد طلب کیا جائیگا ۔

ضرورپڑھیں:سیاسی گفتگو سے اجتناب،اوقات میں رہو، علی امین گنڈا پور نے فیصل کریم کنڈی  کو وارننگ دیدی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ ملک کے موجودہ وزیر اعظم اور حکمران جماعت کے صدر شہباز شریف کے پاس ’کچھ‘ بھی نہیں ہے۔

نواز شریف کے سخت نقاد رہنے والے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ پاکستان کوئی افریقی ملک بن جائے گا۔اپنی پی ٹی آئی سے وابستگی سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔نواز شریف کے ساتھ بہتر مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، شہبازشریف کے پاس کچھ بھی نہیں۔سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے نوازشریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں