(24 نیوز )وزیراعلیٰ مریم نواز سے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کے ریجنل ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک انیسلمن نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن کمپنی ٹی یو وی رائن لینڈ ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ نے ملاقات کی اس موقع پر سینیر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر بھی موجود حکام بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی ، پنجاب میں فلاحی منصوبوں کے لیے تکنیکی معاونت کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترقیاتی پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ، سرٹیفیکیشن اور آڈیٹنگ کےلئے سروسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بینیڈک انیسلم کی پنجاب میں فلاحی منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی کی ، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مؤثر بنانے کیلئے اشتراک کار کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ، پنجاب میں منصوبوں کے کامیاب تکمیل میں تکنیکی مدد اور مہارت فراہم کرنے پر بھی اتفاقِ رائے ہوا،ینیڈک انیسلمن وزیر اعلیٰ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کو سراہتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں جدت اور پائیدار حل کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا ٹی یو وی رائن لینڈ اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی ماحول میں بہتری کیلئے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں:فواد چوہدری