فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ ٹی او آرز کیخلاف ہے،6 مئی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

May 11, 2024 | 19:50:PM
 فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ ٹی او آرز کیخلاف ہے،6 مئی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی 6 مئی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ ٹی او آرز کیخلاف ہے،کمیشن نے اختیارات سے ہٹ کر کہا ایک مخصوص شخص نے کچھ غلط نہیں کیا،کمیشن نے محض اس شخص کی کاغذ پر لکھی ہوئی تردید پر انحصار کیا،کمیشن نے سب فریقین سے مساوی سلوک نہیں کیا۔
عدالتی حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن نے ایک فریق سے بیان حلفی لیا دوسرے سے سادہ بیان لیا گیا،کمیشن نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے پر جرح کا موقع بھی نہیں دیا،حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن رپورٹ میں صوبائیت کی جھلک مایوس کن ہے، رپورٹ میں محض جملہ بازی ہے اور اصلاحات ہیں ٹھوس مواد نہیں۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے بھی کہا رپورٹ اہم مواد سے خالی ہے، تحریک لبیک کے کسی فریق کا بیان ہی نہیں لیا گیا، فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پبلک کی جائیگی یا نہیں یہ حکومت فیصلہ کرے گی،اٹارنی جنرل دو ہفتے میں وفاقی حکومت کا جواب جمع کروائیں۔
عدالت نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ جمع ہوئی جس کا جائزہ آئندہ سماعت پر لیا جائے گا،فیض آباد دھرنا کمیشن کے ممبران پیش ہوکر اپنا موقف دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز کرکٹر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا