جھانوی کپور نے فوٹو گرافرز کو غلط زاویے سے تصاویر لینے سے روک دیا، ویڈیووائرل

May 11, 2024 | 21:24:PM
جھانوی کپور نے فوٹو گرافرز کو غلط زاویے سے تصاویر لینے سے روک دیا، ویڈیووائرل
کیپشن: اداکارہ جھانوی کپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے فوٹوگرافر زکو غلط زاویے سے تصاویر لینے سے روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بالی ووڈ اداکارہ اپنے لباس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت رہی ہیں ،جھانوی کپور اپنی آنے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی پروموشن میں مصروف ہیں،ایک تقریب کے دوران انہوں نے سرخ رنگ کا ایسا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں ان کی کمر عیاں تھی،وہاں موجودفوٹو گرافر کہتا ہے کہ آج تو سرخ ٹماٹر لگ رہی ہیں،اس پر بالی ووڈ اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ ٹماٹر نہیں کرکٹ بال لگ رہی ہوں،وہاں موجود مداحوں نے اداکارہ کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
اس موقع پر اداکارہ کو فوٹو گرافرز سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ غلط غلط اینگل سے تصویریں نہ بناﺅ، اس پر فوٹو گرافر کہتا ہے کہ نہیں نہیں صحیح اینگل ہے،اس پر دوسرا فوٹو گرافر لقمہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ ہر بار ایسا ہی کرتا ہے، جس پر جھانوی کپور پیچھے کو مڑتے ہوئے کہتی ہیں کہ کرتے ہیں،جس پر پہلا فوٹو گرافر کہتا ہے کہ نہیں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز کرکٹر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا