جوبائیڈن دور۔۔امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گیا، یہ تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی 30 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ان اعداد و شمار پر ماہرین بھی حیران ہیں ۔
صدر جوبائیڈن نےمہنگائی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔مہنگائی کے 30 سالہ ریکارڈ کی خبروں پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان ہے، ڈاؤ جونز 0اعشاریہ 7، ایس اینڈ پی میں 0اعشاریہ 8 اور نیسڈیک میں 1اعشاریہ 7 فی صد گر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھیں،جانیے