این اے 133 کےضمنی انتخابات کیلئے 14 امیدواروں کی فہرست جاری 

Nov 11, 2021 | 11:12:AM

( 24نیوز) لاہور میں این اے 133  کے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری ۔

تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں 14 امیدوار موجود ہیں ۔الیکشن کمیشن نے ٹریبونل میں اپیلوں کے فیصلوں کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے شائستہ پرویز ملک ، چودھری نصیر بھٹہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ۔

فہرست میں عبدالعزیز ، حبیب اللہ ، جمیل احمد سمیت دیگر کے نام موجود ہیں ۔  پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باعث ان کے نام موجود نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر

مزیدخبریں