طلبا اب باترجمہ قرآن پاک پڑھیں گے۔۔ نوٹیفکیشن جاری

Nov 11, 2021 | 11:17:AM

(24 نیوز)پہلی سےبارہویں جماعت تک قرآن مجید پڑھانے کا نصاب جاری، پرائمری تک کے طلباء کو ناظرہ قرآن جبکہ چھٹی جماعت سے بارہویں تک کے طلباء کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے گا۔

 پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ نے قرآن مجید کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلی جماعت میں تجویدی قاعدہ، قرآن کی آخری چار سورتیں پڑھائی جائیں گی۔ دوسری جماعت میں پہلا اور دوسرا پارہ، تیسری جماعت کے لئے تیسرے پارہ سےآٹھویں پارے تک نصاب مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل کون جیتے گا؟ ۔۔ برائن لارا نے بڑی پیشگوئی کردی

چوتھی جماعت میں نویں پارے سے 18 ویں پارے تک جبکہ پانچویں کے لئے 19 ویں پارے سے 30 پارے تک نصاب مقرر کیا گیا ہے۔ پہلی تا پانچویں جماعت تک صرف ناظرہ قرآن پڑھایا جائے گا۔ چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن کی سورتوں کو ترجمہ کے ساتھ پڑھانا ہوگا۔

ٹیکسٹ بک بورڈ نے 88 صفحات پر مشتمل قرآن نصاب کو رواں سال سے تعلیمی اداروں میں لاگو کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے نئی پالیسی جاری
 

مزیدخبریں