سعد رضوی کانام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

Nov 11, 2021 | 13:54:PM

(ویب ڈیسک)تحریکِ لبیک پاکستان  کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی لسٹ  سے خارج کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے  تحریکِ لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا  ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے حافظ سعد حسین رضوی کا نام فوتھ شیڈول سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔سعد رضوری کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان  کے مزید 487 کارکنوں کے نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیئے گئے ہیں۔ تحریک لبیک کے کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ بھی بحال کر دیئے گئے ہیں، جس پر ان کے منجمد کئے گئے بینک اکاونٹس بھی بحال ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومت کیساتھ معاہدے کے تحت تحریک لبیک پر پابندیاں ہٹائی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کسانوں نے اکشے کمار کی فلم کی نمائش روک دی۔۔بڑی دھمکی

مزیدخبریں