(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقےتھانہ گنجمنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو گھر کے قریب سے مبینہ طور پر اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کو درخواست دی ہے اور بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال لایا ہوں لیکن میری نشاندہی کے باوجود گنجمنڈی پولیس نے تاحال ملزموں کو گرفتار نہیں کیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر ہوسٹس کا ایئر برج میں پنجابی گانے پر ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل۔۔سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی