فلم سازنے رانی مکھرجی کے والدین کو کمرے میں کیوں بند کیا؟

Nov 11, 2021 | 16:47:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف فلم ساز یش چوپڑا نے بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والدین کو ایک دفعہ کمرے میں بند کردیا تھا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ جب انہوں نے اپنی 2002 میں ریلیز ہونے والی ’ساتھیا‘ کی پیشکش قبول نہیں کی تھی تو یش چوپڑا نے ان کے والدین کو کمرے میں بند کردینے کی دھمکی دی تھی۔

 اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایسا وقت تھا جب وہ کام کرنے سے مسلسل انکار کر رہی تھیں اور ان کے ایسے روّیے سے ان کی والدہ کو لگا جیسے وہ پاگل ہوگئی ہیں۔ وہ ان دنوں کوئی کام نہیں کررہی تھیں بس اپنے گھر پر ہی محدود ہوگئی تھیں اور سب نے ان پر تنقید کرنا شروع کردی تھی کہ اب ان کا کیرئیر ختم ہوگیا ہے۔

 رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اپنے فیصلے پر قائم رہیں کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گی جسے کرنے پر ان کا دل راضی نہ ہو۔ اسی دوران انہیں یش چوپڑا نے فلم ’ساتھیا‘ کی پیشکش کی تو ان کے والدین یش چوپڑا کے آفس یہ بتانے کے لئے گئے کہ ان کی بیٹی اس پراجیکٹ پر کام نہیں کرنا چاہتی۔ فلم میں کام کرنے سے انکار پر یش چوپڑا نے انہیں کال کی اور کہا کہ وہ اپنے کمرے کا دروازہ بند کر رہے ہیں اور یہاں سے ان کے والدین کو اس وقت تک باہر نہیں جانے دیں گےجب تک اداکارہ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں نہیں کہیں گی۔

 رانی مکھر جی نے کہا کہ ’یش انکل کا اس طرح مجھے فلم کے لئے راضی کرانا میرے کیرئر کے حوالے سے بہترین ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں