64سالہ مصری شہری عمرہ اداکرنے موٹر سائیکل پر قاہرہ سے مکہ جا پہنچا

Nov 11, 2021 | 16:43:PM
مصری شہری موٹر سائیکل پر مککہ پہنچ گیا
کیپشن: مکہ مکرمہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر سائیکل پر 3000 کلو میٹر سفر طے کر کے 64 سالہ مصری شہری اسماعیل عبد اللطیف مکہ مکرمہ پہنچ گئے، وہ قاہرہ سے عمرہ ادا کرنے کی غرض سے روانہ ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سفر مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرچکے ہیں جس کے بعد مدینہ منورہ جائیں گے جہاں مسجد نبوی کی زیارت کے بعد دوبارہ قاہرہ روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ مصری شہری 6 دن پہلے سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوئے جہاں وہ مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل پر عمرہ ادا کرنے کا خیال انہیں 4 سال پہلے آیا تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے انہیں موخر کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:    مسجد نبویؐ۔اب خواتین رات کو بھی روضہ شریف کی زیارت کر سکیں گی