تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کوامریکی ایئرپورٹ پر کیا کرنا پڑا۔۔ویڈیو نے سب دکھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا پہنچنے والوں کی ایئر پورٹ پر تلاشی معمول کی بات ہے ۔لیکن جب کسی سیاسی شخصیت کی تلاشی ہوتو یہ غیر معمولی بات ہو تی ہے۔جیسے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو امریکی ایئر پورٹ پر ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو پاکستان میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔سیاسی مخالفین نے اسے خوب اچھالا تھا۔
لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت ہے اور اس حکومت کے اہم رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو امریکا پہنچنے پر تلاشی دینا پڑی۔سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ اس کی بھی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تلاشی کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
میں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا سے لیکر امریکی ایئرپورٹ پر کپڑے اتار کر تلاشی دینے تک تبدیلی کا سفر...
— Kamran ???????? (@kamihbutt) November 10, 2021
حکومتی سینیٹر فیصل جاوید کی امریکی ایئرپورٹ پر تلاشی کی ویڈیو pic.twitter.com/NPMebn2Jm3
ویڈیو کے مطابق گذشتہ روز جب سینیٹر فیصل جاوید امریکا پہنچے تو ائیرپورٹ پر کنوئیر بیلٹ سے بیگ اٹھانے کے بعد انہوں نے اکڑوں بیٹھ کر اسے کھولا۔ ان کے پاس ممکنہ طور پر یوایس امیگریشن کے ایک اہلکار کھڑے تاہم دونوں میں کوئی سوال جواب نہیں ہوا۔ جس کے بعد اکڑوں بیٹھے سینیٹر فیصل جاوید اٹھ کراپنی بیلٹ لگاتے ہیں اور اپنے کھلے شوز کے تسمے باندھتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں جانے دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر عمران خان نے اپنی الیکشن مہم میں یہ نعرہ بھی لگایا تھا کہ میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرواﺅں گا لیکن صورتحال ویسی کی ویسی ہی ہے۔امریکا پہنچنے پر کسی کے عہدے کی کوئی قدر نہیں ہوتی ۔تلاشی دینا ہی پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔پری ویڈنگ فوٹ شوٹ کے دوران ڈیم کے دروازے اچانک کھل گئے ،ویڈیو سامنے آ گئی