سپریم کورٹ بارکانیب آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان

Nov 11, 2021 | 20:28:PM
 جہانگیر ترین ۔ نواز شریف۔ ٹارگٹ۔مترادف 
کیپشن: احسن بھون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون نے اعلان کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست تیاری کے مراحل میں ہے، جلد عدالت میں چیلنج کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائےگا۔احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ججزسنیارٹی کا معاملہ بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کوامریکی ایئرپورٹ پر کیا کرنا پڑا۔۔ویڈیو نے سب دکھا دیا