سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس۔وزیر اعظم نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ 

Nov 11, 2021 | 20:52:PM

 (24نیوز)سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہاگیاہے کہ وزیر اعظم نے عدالت میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست اپنی زمہ داری پوری کرے گی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی ۔ 
تین صفوں پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے عدالت میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست اپنی زمہ داری پوری کرے گی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے گی۔سپریم کورٹ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور آزخود نوٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے 20 اکتوبر کا حکم نامہ پڑھا ہے، وزیر اعظم نے عدالت اور شہدا کے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ انصاف دلانے کیلئے ریاست اپنی زمہ داری پوری کرے گی. متاثرین کی داد رسی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔حکومت غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریگی۔
حکمنامہ میں کہا گیا کہ شہید بچوں کے والدین کوئی بھی شہادتیں وصول کرنے کو تیار نہیں والدین کے موقف کو سن کر حکومت مثبت اقدامات کرے. لواحقین اپنے بچوں کی شہادت پر کوئی عذر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور چاہتے ہیں انکی جانب سے نامزد افراد کیخلاف کارروائی کی جائے. عدالت نے وزیر اعظم کے دستخط شدہ رپورٹ چار ہفتوں میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔فلم سازنے رانی مکھرجی کے والدین کو کمرے میں کیوں بند کیا؟
 

مزیدخبریں