منگنی کی انگوٹھی۔۔پریانکا کیلئے کتنی اہم

Nov 11, 2021 | 21:47:PM

 (نیوز ایجنسی)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنی منگنی کی انگوٹھی سے بہت گہری جذباتی وابستگی ہے۔پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اس انگوٹھی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ازراہِ مذاق بتایا کہ اگر انہوں نے اس انگوٹھی کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ نہیں کہا کہ ’یہ منگنی کی انگوٹھی ہے‘ تو ان کے شوہر نِک جونس مار ڈالیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ان کےلئے ان کی منگنی کی انگوٹھی خاص اس لئے ہے کیونکہ یہ ان کےلئے غیر متوقع تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ جو بھی جیولری پہنتی ہیں اس کےلئے کافی جذباتی ہو جاتی ہیں کیونکہ یہ ان کی یادوں سے جڑی ہوتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں۔ اداکارہ امرخان کا ایوارڈز تقریب میں زبردست ڈانس۔۔مداح حیران۔۔ ویڈیو وائرل
 

مزیدخبریں