پاکستان ، سعودی عرب کے مابین سپریم تعاون کمیٹی کا پہلا مشترکہ وزارتی اجلاس،مشترکہ کاوشوں کا اعادہ

Nov 11, 2022 | 00:27:AM

(24نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سیاسی و سیکیورٹی امور پر سپریم تعاون کمیٹی کا پہلا مشترکہ وزارتی اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشترکہ صدارت کی اور فریقین کا سیاسی وسیکورٹی امور سے متعلق بیشتر معاملات پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تمام شعبوں میں تعلقات میں وسعت دینے کا عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق فریقین کا علاقائی اور عالمی ماحول کا جائزہ، تنازعہ کشمیر سمیت مشترکہ تشویش کے تمام امور زیر غور آئے تاہم 
مقبوضہ جموں و کشمیر، افغانستان یمن اور شام سمیت دیگر مسائل پر گفتگو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔ وزیر خارجہ بلاول نے سعودی عرب کے تحفظ، سلامتی کے لیے بھرپور پاکستانی حمایت کا اظہار کیا اور انھوں نے علاقائی ممالک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ ہم آہنگی کی اہمیت پر زوردیا تاہم سائبر سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی، مالی معاونت، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے کاوشوں کا عزماظہار کیا۔ 
اجلاس میں پاکستان اور سعودیہ کے خارجہ، دفاع، داخلہ کی وزارتوںاور سلامتی، انٹیلی جنس کے سینئر حکام پہنچ چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں