(24نیوز) فیصل شاہکار کو اقوامِ متحدہ کا ایڈوائزر مقرر کئے جانے کیخلاف پی ٹی آئی کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کی اقوامِ متحدہ میں تقرری کا عمل تیز کر دیاہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جلد فیصل شاہکار کے اقوامِ متحدہ تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا تاہم وفاقی کابینہ نے فیصل شاہکار کے تقرر کی منطوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل شاہکار دو سال کیلئے اقوام متحدہ جا رہے ہیں اور فیصل شاہکار نومبر کے آخر میں اقوام متحدہ روانہ ہوں گے۔
پی ٹی آئی کا فیصل شاہکارکیخلاف اقوامِ متحدہ کو خط، وفاقی حکومت نے تقرری کا عمل تیز دیا
Nov 11, 2022 | 01:00:AM