سپریم کورٹ میں تین نئے ججز،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
ضرور پڑھیں : حکومت نے نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کردیا
دوسری جانب جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا۔جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
نئے چیف جسٹس عامر فاروق نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ،چیف جسٹس عامر فاروق نے مقدمات کی سماعت شروع کر دی،تلاوت کلام پاک سے کمرہ عدالت نمبر ایک میں کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ،وکلاء نے نئے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔