مدیحہ رضوی سےعلیحدگی کےبعدحسن نعمان کاپہلاردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اداکار حسن نعمان نے سابقہ اہلیہ مدیحہ رضوی کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ’’ ہماری طلاق ہوگئی ہے لیکن یہ باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہوں، چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں۔اداکار کا کہنا ہے کہ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ طلاق نہیں چاہتا تھا بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں‘‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان معروف اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکار حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی ہے جس کی تصدیق اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ حسن نعمان اور انہوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔