مریم اورنگزیب بھی مولا جٹ کی معترف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ'' کی بے مثال کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم پاکستان کی فلم سازی کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ'کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’’ حکومت فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہرممکن معاونت کررہی ہے‘‘۔
دوسری جانب جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار پاکستان کی سب سے کامیاب پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے بیرونی دنیا سے 115اور پاکستان سے 62کروڑ کما کر 177کروڑ کا مجموعی بزنس کیا ہے۔