ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 501 ٹیسٹ ،مزید 41 مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 501 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 41 مریض رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 75 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 289 ٹیسٹ کیے گئے۔
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9 مریض رپورٹ،لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 11 فیصد رہی، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے کورونا کے 258 ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 1 مریض رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 39 فیصد رہی ،فیصل آباد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 176 ٹیسٹ کئے گئے ۔
ضرور پڑھیں : ارشد شریف کے قتل میں کون کون ملوث ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتادیا
گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد میں کورونا کا 2 کیسز رپورٹ ،فیصل آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 14 فیصد رہی ، ملتان میں کورونا کے 79 ٹیسٹ ہوئے، 5 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان میں کورونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 27 فیصد رہی ،بہالپور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا 1 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں کورونا کے 79 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 27 فیصد رہی ۔