(ویب ڈیسک )مرد ہوں یا خواتین آج کل ہر دوسرا شخص بال گرنے کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے، خوبصورت گھنے بال آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں اس لیے بالوں کی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق بالوں کی اچھی صحت اور وٹامن بی کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے اور ایسی خوراکیں جن میں وٹامن بی (vitamin B) شامل ہو وہ بالوں کو مضبوط اور توانا بناتی ہیں۔
آج ہم آپ کو 7 ایسی خوراکوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے بالوں کی صحت کیلئے مفید ہیں۔
1۔ ڈیری پروڈکٹس:
دودھ میں کیلشیم اور پروٹین شامل ہے اور اس سے بنی ہوئی اشیاء دہی، پنیر وغیرہ بایوٹین سے بھرپور ہوتی ہیں لہذا سے اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنانا بالوں کی صحت کیلئے مفید ہے۔
2۔ ہرے پتوں والی سبزیاں:
ہرے پتوں والی سبزیاں پالک، میتھی وٹامن B9 سے بھرپور ہوتی ہیں جو بالوں کی صحت کیلئے مفید ہے۔
3۔ انڈے:
انڈے وٹامن B5 اور B12 سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں کے سیلز کو توانائی فراہم کرتے ہیں، وٹامن B12 ریڈ سیلز بناتا ہے جو بالوں کو آکسیجن فراہمی کا ذریعہ ہے۔
4۔ مچھلی:
مچھلی کو اومیگا 3 کی بھرپور مقدار کیلئے مانا جاتا ہے جس میں وٹامن B3 ، B6 اور B 12 شامل ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں کی صحت کیلئے مفید ہیں۔
5۔ بیج اور نٹس:
اخروٹ، بادام اور دوسرے نٹس وٹامن B1 سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے اعصابی نظام کو بہتر بناتے ہیں اور ایسی توانائی پیدا کرتے ہیں جو ہمارے بالوں کے سیلز کو ری جنریٹ کرتی ہے۔
6۔ ایواکاڈو:
ایواکاڈو کو مَگر ناشپاتی بھی کہا جاتا ہے، گودے دار یہ پھل وٹامن بی ٹو اور بی تھری کا خزانہ ہے جو ہمارے بالوں کی نشونما اور انہیں لمبا و مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے۔
7۔ اجناس:
گندم، جو، مکئی اوردالوں میں وٹامن بی شامل ہوتا ہے جنہیں اپنی روز مرہ خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہئے جس کی مدد سے آپ خوبصورت اور گھنے بال حاصل کرسکتے ہیں۔