فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا تنقید پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ٹیم کی شکست کے بعد کپتان سمیت ان کی فٹنس پر کی جانے والی تنقید پر بات کی ہے۔سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی ایک انٹرویو ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہین کو صحافی کے سوال کے جواب میں تنقید پر ردعمل کاا ظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے تنقید پر لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا گروپ میچز میں شکست کے بعد ہم پر تنقید ہوئی لیکن جب لوگ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ ان کی بھی ایک جاب ہے انہیں اسی چیز کے پیسے دیے جاتے ہیں۔شاہین شاہ کا کہنا تھا خیر ہے ان لوگوں کو بھی ہماری فتح کو انجوائے کرنا چاہیے ہم بھی یہی کررہے ہیں۔
AMIR AND MALIK IN MUD ???? pic.twitter.com/KrwEBydfyB
— ✨ (@gayomarlic) November 10, 2022
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز میں گرین شرٹس کی لگاتار دو شکست کےبعد کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
مزید برآں شاہین کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے تاہم اس کے بعد پاکستان ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر اگر مگر کا شکار ٹیم کے لیے فائنل تک کی راہ آسان ہوگئی۔
ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔