گجرات(24 نیوز) پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ گجرات پہنچنے پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں دراڑ پڑگئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی اخلاق رنیاں کو کنٹینر پر جانے سے روک دیا گیا۔
کنٹینر پر جانے کے لیے چوہدری حسین الہٰی کے ساتھ اخلاق رنیاں قافلہ کے ساتھ آئے تھے،کنٹینر پر موجود سیکورٹی عملہ نے کنٹینر کے دروازے سے ہی نیچے اتار دیا۔
ضرور پڑھیں :آرمی چیف کا ایک اور الوداعی دورہ
دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ کی آمد سے قبل جی ٹی روڈ پر سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا ،ضلعی انتظامیہ کے عملے نے سر سبز کھجور کے لگے درخت کاٹ دیے،ذرائع کے مطابق رمتلائی سے سروس موڑ پر لگائے جانے والے درختوں کو مسلم لیگ کے اتحادیوں کے حکم پر کاٹا جا رہا ہے ۔درختوں کو کاٹ کر ضلعی انتظامیہ نے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے بورڈ لگائے۔