(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ فائنل کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاری جاری جس میں حیرت انگیز طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان, فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو بالنگ کرواتےنظر آئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کی تیاری کے لیے سخت ٹریننگ کر رہی ہے۔ٹریننگ سیشن میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب پاکستان کےفاسٹ بالر شاہین آفریدی کو اپنی بیٹنگ کی مشق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان کریز کے دوسرے سرے پر شاہین کو بالنگ کروا رہے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ا نگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ فائنل اتوار، 13 نومبر کو ہوگا۔