پریانکا کا ذاتی باڈی گارڈ سب کی توجہ کا مرکز کیوں؟

Nov 11, 2022 | 13:55:PM

(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 3 سال بعد بھارت آمد پر ان کے شوہر نک جونس سے زیادہ ان کے باڈی گارڈ کے چرچے ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی بھارت آمد پر جہاں ان کے اسٹائل،  ملبوسات اور جیولری کے چرچے ہیں وہیں ان کے ذاتی محافظ کفر گولڈن کے بھی چرچے ہو رہے ہیں۔حال ہی میں پریانکا ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئیں تو پاپارازی نے اداکارہ کو ان کی ٹیم کے ساتھ دیکھ لیا ، ان کے باڈی گارڈ دکھنے میں کینیڈین امریکن اداکار ریان رینالڈ کی طرح لگے۔ پریانکا کے باڈی گارڈ کفر گولڈن اسرائیلی ہیں اور ملٹری اسکول میں 4 سالہ تربیت مکمل کرنے کے بعد اسرائیل کے ایلیٹ یونٹ ’گواتی‘ میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔کفر گولڈن سکیورٹی سلوشن فراہم کرنے والی کمپنی ’سیف فور یو‘ کے بانی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور ایک بہترین کریو ماگا (مارشل آرٹس کی ایک قسم جس میں ایکیدو، جوڈو، کراٹے، باکسنگ اور ریسلنگ کی تکنیک استعمال کی جاتی) ہیں۔

پریانکا کے محافظ سے پہلے کفر گولڈن اسپیلشسٹ یونٹس، انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ، آپریشنل پلاننگ، پرسنل پروٹیکشن اور مین گارڈنگ سے وابستہ رہے، اس کے علاوہ کفر گولڈ انسٹینٹ رسپانس اور فرسٹ ایڈ میں بھی اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں۔ کفر گولڈ کئی سالوں سے نک جونس کی فیملی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اب وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہیں اور وہ اس سے قبل 2018 میں بھی پریانکا اور نک جونس کی شادی کے موقع پر بھارت آئے تھے ۔

مزیدخبریں