سندھ حکومت کا کراچی سےسکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی سکھر روٹ پر بلٹ ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں ورلڈ بینک کے وفد کے ساتھ ییلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزارت ٹرانسپورٹ کے کئی افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی سکھر بلٹ ٹرین منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں عالمی بینک کی مدد کی ضرورت ہے۔
مزید کہا کہ صوبائی حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو آگے بڑھانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔