حکومت کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے میں ناکامی

ہائیکورٹ نے لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی

Nov 11, 2022 | 14:45:PM

(ملک محمد اشرف )پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے درخواست پرسماعت،لاہور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔


درخواست کے حتمی فیصلے تک لانگ مارچ روکنے کی استدعا مسترد کی ہے،ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ،چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کر دیا،ہوم سیکرٹری اور آئی جی  پنجاب کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ سوموار کو سن کر فیصلہ کر دیں گے، عدالت اسی نوعیت کے کیس پرتفصیلی فیصلہ جاری کر چکی ، ہر سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے ،درخواستگزار نے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے درخواست دائر کی،تاجروں ،عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے درخواست دائر کی گئی، جسٹس جواد حسن نے انجمن تاجران کی درخواست پر سماعت کی۔

ضرو پڑھیں : عمران خان نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا
جسٹس جواد حسن نے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہوتا ہے، یہ آپ کو تنگ نہیں کریں گے، جن کو ہدایات کی استدعا کی انکے پاس تو اختیار ہی نہیں ، ٹائم ضائع نہ کریں، مریم نواز کے جلسے پربھی فیصلہ دیا تھا،وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت سوموار تک رکھ لیں، جس پر جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ 
درخواستگزار کیسے متاثرہ فریق ہے؟ جو بات آپ کہی سوموار کو بھی ہونا وہی ہے۔


درخواست میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا،ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا،عدالت نےسماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں