مقابلے میں مارا گیا ایک ملزم سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب نکلا
ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب غلام یاسین بھیو ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گلبرگ بلاک 12 پولیس مقابلے میں تین ملزمان کی ہلاکت،ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ،مقابلے میں مارا گیا ایک ملزم سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب نکلا ،ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب غلام یاسین بھیو ہے۔
غلام یاسین بھیو پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی،بھاری انعام غلام یاسین بھایو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر تھا،ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 53 مقدمات درج ہیں،ملزم کے خلاف کارلفٹنگ اسنیچنگ، ڈکیتی پولیس مقابلوں کے مقدمات تھے،ملزم کے خلاف دہشتگردی فراڈ غیرقانونی اسلحے کے مقدمات بھی تھے
ہلاک ملزم کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج تھے،گلشن اقبال میں 9 شارع فیصل میں 8 عزیزبھٹی میں 8 مقدمات درج تھے،گلستان جوہر میں 6 سچل میں 4 بہادرآباد میں 3 مقدمات درج تھے
ملزم کیخلاف سکھر اے سیکشن میں 2 سہراب گوٹھ میں 2 مقدمات درج تھے،نیوٹاون میں 2 اے وی ایل سی اور سی ٹی ڈی میں ایک ایک مقدمہ تھا،گلبرگ، ڈیفنس لیاقت آباد تیموریہ نارتھ ناظم آباد میں ایک ایک مقدمہ تھا،شارع نورجہاں اور مبینہ ٹاون تھانے میں بھی ایک ایک مقدمہ درج تھا،ملزمان گلبرگ میں ڈکیتی کے کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیا،مقابلے میں غلام یاسین بھیو کے مذید دو ساتھی بھی مارے گئے،ملزمان نے خاتون اور مرد کو بھی یرغمال بنایا تھا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ گلبرگ میں مارے جانے والے ملزمان کے بارے میں کہنا تھا کہ ’’ ملزمان انتہائی مطلوب تھےپولیس ان ملزمان کے تعاقب میں لگی ہوئی تھی ‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کراچی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی اس موقع گاڑی میں موجود ملزم ڈرائیور فرار ہو گیا،گھر والے افراد جنہیں یرغمال بنائے رکھاتھا ان پر پولیس نے آنچ آنے نہیں دی۔جو اہلکار مقابلے میں شامل تھے انکےلیے 5 لاکھ کا انعام دیا جائے گا۔مقابلے میں مارے گئے ملزم کو بابا چور کراچی کہا جائے تو کم نہیں ہوگا۔
ہلاک ملزم یاسین سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھا۔رمیز اور امداد نامی مارے گئے ملزم بھی پولیس کو مطلوب تھے۔53 سے زائد مقدمات کی تفصیلات ابھی تک پولیس کو ملی ہے۔یہ ملزمان گاڑی چوری ، گھروں میں ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔