آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )آئی فون کی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی فون 14 کی سپلائی پہلے سے کم ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے پابندی لگنے سے پلانٹ کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ فاکسکن کے ژینگ زو پلانٹ میں تیار ہونے والے اعلیٰ درجے کے اسمارٹ فونز کی طلب نے ایپل کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے ایپل نے بتایا کہ آئی فون کی ترسیل میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں آئی فون 14 اور آئی فون 14 Pro Max کی طلب زیادہ ہے جبکہ پیداوار کم ہے۔ ایپل کمپنی نے رواں سال ستمبر میں اپنے آئی فون 14 رینج کی فروخت شروع کی تھی۔ترجمان نےمزید کہا کہ صارفین کو اس لیے طویل انتظار بھی کرنا پڑسکتا ہے۔