(24نیوز) ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کے موقع پر کی گئی تصاویر چلانے پر پمز اسپتال انتظامیہ نے پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی تصاویر چلانا انتہائی غیر اخلاقی ہے اس پر اسپتال کی انکوائری بھی بنا دی ہے ارشد شریف پر تشدد کے حوالے سے فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا ، ارشد شریف کی کینیا کے پوسٹ مارٹم رپورٹ ہمیں نہیں دی گئی۔
خالد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ جب تک فارنزک لیبس نہیں آتی تشدد کی تردید یا تصدیق نہیں کر سکتے،ہائی پروفائل کیس ہے رپورٹس آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
کل میں نے تصاویر کی تردید کی تھی تب تک میرے علم میں نہیں تھا،تصاویر کے معاملے پر پیمرا کو ایکشن لینا چاہیے،میری ڈومین صرف پوسٹ مارٹم تک ہے۔تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
ارشد شریف کی فیملی نے میرے سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،ارشد شریف کی فیملی نے میری ٹیم سے رابطہ کیا ہے ان کو قانونی طور پر ڈیل کریں گے۔کینیا سے پوسٹ مارٹم منگوانا ان کی فیملی کا ائینی حق ہے۔