مٹن اور قلفہ ساگ

Nov 11, 2022 | 15:49:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مٹن اور قلفہ ساگ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مٹن اور قلفہ ساگ بنانےکاآسان طریقہ

وقت :70 سے 80 منٹ

5 سے6 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
مٹن ………… ایک کلو
دال مسور(ایک گھنٹہ بھیگی ہوئی) ………… ½کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 3کھانے کے چمچ
نمک ………… حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ………… ½چائے کاچمچ
اجزائے ترکیبی (مرحلہ 2) …………
قلفہ ساگ ………… 2½ کلو
تیل ………… 1½کپ
پیاز (قتلے) ………… 1کپ
نمک ………… حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ………… 1چئے کا چمچ
زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
کریم ………… ½کپ
تڑکا…………
دیسی گھی ………… 4کھانے کے چمچ
ادرک (لمبائی میں کٹا ہو) ………… 1کھانے کا چمچ

 
طریقہ کار:
مٹن کودرمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں تین کپ پانی، مٹن، نمک، سرخ مرچ، ہلدی اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔ 40 سے 45 منٹ تک ہلکی آنچ پر مٹن کو نر م ہونے تک پکائیں اور ایک طرف نکال کر رکھ دیں۔ اسی مکسچر میں بھیگی ہوئی دال کو نرم ہونے تک پکائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

طریقہ کار (مرحلہ 2) :
قلفہ ساگ کو کاٹ کر اور دھو کر ڈھیر سار ا پانی ڈال کر نرم کرلیں پانی اتار کر قلفہ ساگ ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گر م کریں۔ پیاز کو ہلکا براؤن کریں اب ابلا ہوا ساگ نمک سرخ مرچ پاؤڈر اور ہلدی شامل کرکے 8سے10 منٹ گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ اس میں پکا ہوا گوشت اور دال، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر شامل کرکے 8سے 10منٹ پکائیں۔ 5سے 6 منٹ بھونیں۔ کریم شامل کرکے نرمی سے مکس کریں۔دیسی گھی گرم کریں اس میں ادرک کو ہلکا براؤن ہونے تک تلیں اب اس کو ساگ کے اوپر ”تڑکا“ کے طورپر ڈال دیں۔ سفیدچاولوں یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ زیادہ ملائمت کے لئے آپ مرحلہ 2میں مٹن کو پکاتے ہوئے ½کپ دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں