(24نیوز) سردیوں کی آمد ہے اور ڈرائی فروٹ کی بہرمار ہے ۔ ہر گھر میں ڈرائی فروٹ شوق سے کھایا جاتا ہے مگر ڈرائی فروٹ کتنا کھانا چاہیئے؟ کیا بلڈ پریشر کے مریض ڈرائی فروٹ کھا سکتے ہیں ؟
ماہر غذائیت عائشہ ناصر کا کہنا ہے کہ ڈرائی فروٹ کھانے کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اگر ایک حد میں کھائیں جائیں۔ڈرائی فروٹ کھانا دل کے لیے اچھا ہو تا ہے، یہ خون کے جمنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، جو دل کے دورے اور فالج کا باعث بن سکتے ہیں لیکن ڈرائی فرو ٹ ایک وقت میں زیادہ نہیں کھانے چھایئے کیونکہ ان سے بلڈ پریشر بڑہتا ہے۔اکثر لوگ ڈرائی فروٹ اور کافی اکٹھے لینے کا سوال پوچھتے ہیں تو نہیں ان کو اکٹھا لینا تھیک نہیں۔
بلڈ پریشر کے مریض ڈرائی فروٹ کھا سکتے ہیں مگر ایک حد میں کھانا چاہئے , زیادہ سے زیادہ صحت سے متعلق فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ روزانہ اس کے 4-7 ٹکڑے کھا سکتے ہیں۔