ممتاز زہرا بلوچ ترجمان دفتر خارجہ مقرر ،صائمہ سید نائب ہونگی

ممتاز زہرہ بلوچ، وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایشیاء و بحرالکاہل خدمات سرانجام دے رہی ہیں

Nov 11, 2022 | 16:29:PM
24 نیوز ,وزارت خارجہ,ممتاز زہرا بلوچ, ایڈیشنل سیکرٹری ایشیاء و بحرالکاہل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت خارجہ نے سینئر سفارتکار ممتاز زہرا بلوچ کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا۔

ممتاز زہرہ بلوچ، وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایشیاء و بحرالکاہل خدمات سرانجام دے رہی ہیں،وزارت خارجہ کی مسز صائمہ سید کو نائب ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا۔

مسز صائمہ سید وزارت خارجہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک کمیونیکیشن ڈویژن خدمات انجام دے رہی ہیں،وزارت خارجہ نے ترجمان اور نائب ترجمان دفتر خارجہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔