(24نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.74 فیصد مزید اضافہ ہو گیاہے اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ہو گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 22 اشیاءمہنگی 14 سستی اور 15 میں استحکام رہا ۔ ایک ہفتے میں پیاز 27.16 فیصد مہنگے ہوئے ، آلو کی قیمت میں 5.31 فیصد اضافہ ہوا، چائے4.62 اور چینی 3.6 فیصد مہنگی ہوئی تاہم انڈے 2.13 اور چکن 1.98 فیصد مہنگی ہوئی، جلانے والی لکڑی کی قیمت میں1.21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 6.37 فیصد سستے ہوئے اور دالیں,کوکنگ آئل, گھی, آٹا, ایل پی جی اور لہسن سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جا ری، 22 اشیاءمہنگی 14 سستی اور 15 میں استحکام رہا
Nov 11, 2022 | 17:08:PM