کرکٹ کے دلدادہ اہلیان لاہور کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب حکومت نے سمن آباد میں اکاون کروڑ سے زائد کی لاگت سےنئے کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب حکومت نےغزالی روڈ سمن آباد میں 49.5 کنال پر اسٹیڈیم بنے گا ۔اسٹیڈیم میں پانچ سو شائقین کے بیٹھنے کے لئے جدید پویلین بھی بنے گا جس میںوی آئی پی پویلین ، پبلک پویلیین اور پلئیرز پویلئین بنے گا ۔اسٹیڈیم میں پچاس گاڑیاں اور سو موٹرسائیکلوں کے لئے پارکنگ ایریا بنایا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹو ایریا ، کیفے ٹیریا ، پبلک ٹوائلٹس بھی بنائے جائیں گے۔