جھوٹ بولنا فراڈ کرنا عمران خان کے دماغ میں خلل ہے: رانا تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ اگلے ہفتے میں ہوگا 3 سئنیر لوگوں میں سے آرمی چیف منتخب ہوگا ۔
شیخوپورہ میں رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسی سال میں پاکستان آئینگے انکا پاسپورٹ منسوخ کرنا کسی طرح بھی درست نہیں تھا،نواز شریف واپس آئینگے تو عمران خان ایک حلقے سے بھی جیت نہیں سکے گا ،جب سے عدم اعتماد کی تحریک شروع ہوئی ہے یہ بند کمرے میں بے شمار مرتبہ گیا ہے کہ مجھے بچاؤ،عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے نکلنے اور پاکستان کو برباد کرنے کا ایجنڈا ناکام ہونے کا دکھ ہے ۔
ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر والوں نے پریس کانفرنس کرکے بتا دیا ہے کہ کس طرح اس نے رابطے کئے کہ مجھے بچایا جائے ،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے جھوٹ بولنا فراڈ کرنا عمران خان کے دماغ میں خلل ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں لگا دی جو ایف آئی آر کہے گا فوری ہو جائے گی ،ملزم پکڑا جا چکا ہے اگر کوئی سازش ہے تو اسکی تفتیش کرکے بے نقاب ہو سکتی ہے ،عمران خان پر حملہ کے متعلق جوڈیشل کمیشن انکا مطالبہ تھا جو کہ بنا دیا گیا ہے ،عمران خان پر حملے پر فلاپ ڈرامہ پکڑا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ خود بھی پریشان ہیں ۔