(24نیوز) پشاور میں تاجرانصاف فورم نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی اور ہشتنگری چوک میں پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پاک فوج کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج نے وطن کی دفاع کےلئے اپنا لہو کی قربانی دی ہے۔ شاہد خان صدر انصاف تاجرخیبر پختون خوا نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔
مظاہرے میں جگہ جگہ سے تاجر برادران ریلی کی شکل میں پہنچے اور رشید گھڑی بازار، قصہ خوانی ،ہشتنگری و دیگر بازاروں کے تاجران پاک فوج کے حق میں ریلیوں کی شکل میں شریک ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
پشاور میں تاجرانصاف فورم کی پاک فوج کے حق میں ریلی، پاک فوج زندہ آباد کے نعرے
Nov 11, 2022 | 18:57:PM