(24نیوز) منڈی احمد آباد سے پسند کی شادی کا خواہشمند جب اوکاڑہ بارات لے کر آیا تو دولہے کے ساتھ فراڈ ہو گیا، دولہن اور اسکے کے اہل خانہ گھروں کو تالے لگا کرفرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منڈی احمدآباد کے شہادت کی گڑیا نامی لڑکی سے فون پر دوستی ہوگئی جس پر لڑکے نے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس کو لڑکی نے قبول کر لیا اور ایک لاکھ روپے اور دیگر سامان لے کر آج بارات لانے کو کہا لیکن آج بارات اوکاڑہ آئی تو گھر کو تالے لگے دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کی یقین دہانی کروائی جس پر بارات بنا دلہن واپس چلی گئی۔
دولہا کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
Nov 11, 2022 | 19:33:PM